Home / اہم خبریں / نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

2019 میں مریم نواز ارشدملک کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے لائیں جس کے مطابق نوازشریف کو دباؤ میں آکرسزاسنائی گئی

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے۔

خاندانی ذرائع نے بھی کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top