Home / اہم خبریں / نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ، قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ، قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ، قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیاگیا

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا، اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد شامل ہیں

جبکہ محمد حفیظ،فہیم اشرف،حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ کے علاوہ محمد حسنین،شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض اورمحمدرضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم کے اعلان کے موقع پر ٹی ٹونٹی کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، موسیٰ خان اور عثمان قادر 15 رکنی اسکواڈ میں تو نہیں مگر ضرورت پڑنے پراستعمال کرسکتے ہیں۔

بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی، انہی کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں، ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے، یہاں باؤنڈریز چھوٹی ہیں، شاداب خان نے توقع ظاہر کی کہ تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top