Home / اہم خبریں / ن لیگ اور پی پی کے بعد تحریک انصاف بھی نیب کی پکڑ میں،حکمران جماعت کے وزیر کیخلاف نیب ریفرنس دائر
ن لیگ اور پی پی کے بعد تحریک انصاف بھی نیب کی پکڑ میں،حکمران جماعت کے وزیر کیخلاف نیب  ریفرنس دائر<br>

ن لیگ اور پی پی کے بعد تحریک انصاف بھی نیب کی پکڑ میں،حکمران جماعت کے وزیر کیخلاف نیب ریفرنس دائر

لاہور: نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیرسبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیرسبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا ہے جس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس 2 فولڈرزاور500 صفحات پر مشتمل ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق صوبائی وزیر پر اختیارات سے تجاوزکے الزامات ہیں، سبطین خان نے بطوروزیرمنرل اینڈ مائنزاختیارات سے تجاوزکیا، سبطین خان کے غیرقانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نیب نے سبطین خان کودوران انکوائری گرفتارکیا تھا، ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے تاہم کچھ عرصے بعد انہیں رہا کردیا تھا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top