Home / اہم خبریں / وزیراعظم کی دفاعی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کا کھوج لگانے کی ہدایت
وزیراعظم کی دفاعی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کا کھوج لگانے کی ہدایت

وزیراعظم کی دفاعی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کا کھوج لگانے کی ہدایت

اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے  پارٹی رہنماؤں کو فوج سمیت دیگر اداروں کےدفاع کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ فوج ہمارا ادارہ ہے اس کادفاع قومی ذمہ داری ہے۔

 اسلام آباد میں وزیر اعظم کی سربراہی میں ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو فوج سمیت دیگر اداروں کےدفاع کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ فوج مخالف بیانیے کا مؤثر جواب دینا ہے، غیرملکی این جی اوز کے اسپانسرڈ لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اداروں کو بدنام کرنے والوں کا پیچھا کریں گے، انہوں نے اداروں اور شخصیات کے خلاف مہم چلانے والوں کا کھوج لگانے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ترجمانوں کو مولانا فضل الرحمان کی مبینہ کرپشن بے نقاب کرنے کی بھی ہدایت کی اور  کہاکہ عوام کو آگاہ کریں کہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے اور کتنے بنائے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لائیں اورسینیٹ اجلاس میں وزراء اپوزیشن کو بھرپور جواب دیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top