Home / اہم خبریں / پاکستانیوں نے 2020میں گوگل پر کن خواتین کو سب سے زیادہ سرچ کیا،فہرست جاری
پاکستانیوں نے 2020میں گوگل پر کن خواتین کو سب سے زیادہ سرچ کیا،فہرست جاری

پاکستانیوں نے 2020میں گوگل پر کن خواتین کو سب سے زیادہ سرچ کیا،فہرست جاری

کراچی۔۔۔دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سال2020 کے آخر میں ایسی10 شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جن کو پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

سال2020 کے دوران گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سماجی کارکن ماروی سرمد کو سرچ کیا گیا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر معروف اداکارہ عظمیٰ خان ہیں۔

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو بھی پاکستان میں بہت سرچ کیا گیا اور فہرست میں ان کا نمبر تیسرا ہے۔ پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اس فہرست میں چوتھے اور حریم شاہ5 ویں نمبر ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کو بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے سرچ کیا اور وہ اس فہرست میں6ویں نمبر ہیں۔ اداکار فلک شبیر7، عاصم اظہر8 نمبر پر ہیں۔

ترک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور ان کا نمبر9واں ہے۔ گوگل کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا دسواں نمبر ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top