Home / اہم خبریں / پاکستان میں کورونا کے خوفناک وار جاری،مزید 58 جاں بحق،مجموعی اموات دس ہزار کے قریب پہنچ گئیں
پاکستان میں کورونا کے خوفناک وار جاری،مزید 58 جاں بحق،مجموعی اموات دس ہزار کے قریب پہنچ گئیں<br>

پاکستان میں کورونا کے خوفناک وار جاری،مزید 58 جاں بحق،مجموعی اموات دس ہزار کے قریب پہنچ گئیں

اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے ملک بھر میں 58 کرونا مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار آٹھ سو 53 مثبت آئے۔

چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.56 فیصد ہوگئی، جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 329 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دو ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top