Home / اہم خبریں / پرائمری سکولوں میں مستقل ہیڈز لگانے کا فیصلہ،ساتھ کتنے ٹیچرز ہوں گے،اصلاحات کمیٹی نے فیصلہ کرلیا
پرائمری سکولوں میں مستقل ہیڈز لگانے کا فیصلہ،ساتھ کتنے ٹیچرز ہوں گے،اصلاحات کمیٹی نے فیصلہ کرلیا<br>

پرائمری سکولوں میں مستقل ہیڈز لگانے کا فیصلہ،ساتھ کتنے ٹیچرز ہوں گے،اصلاحات کمیٹی نے فیصلہ کرلیا

لاہور۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کی طرف سے پرائمری سکولوں میں اصلاحات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر کلیم کی سربراہی میں اپنا کام شروع کردیا ہے۔۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے پرائمری سکولوں میں مستقل ہیڈز لگانے سمیت دیگر اصلاحات کی جارہی ہیں۔ابتدائی طور پر لاہور کے 400 پرائمری سکولوں  میں مستقل ہیڈز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پرائمری سکولز میں نئے کمرے اور تعمیرومرمت کا کام بھی شروع کروایا جائےگا۔

گزشتہ دنوں  پرائمری ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے پنجاب بھر کے پرائمری سکولز کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹر محمد کلیم کی سربراہی میں 11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔ دیگر دس ممبران میں پی ایم آئی یو، ڈسٹرکٹ آفیسرز اور اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی 15جنوری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی، سکولوں کی تعداد، انفرسٹرکچر، ریونیو، طلبا و اساتذہ کی تعداد کا تعین بھی کیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top