Home / اہم خبریں / پنجاب بھر کے ہزاروں پرائمری سکول ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری،ان سروس پروموشن کا فیصلہ،رولزجاری
پنجاب بھر کے ہزاروں  پرائمری سکول ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری،ان سروس  پروموشن کا فیصلہ،رولزجاری

پنجاب بھر کے ہزاروں پرائمری سکول ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری،ان سروس پروموشن کا فیصلہ،رولزجاری

لاہور۔۔۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں پرائمری ٹیچرز کی ان سروس پروموشن کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام اتھارٹیز کو 24 گھنٹوں میں اساتذہ کے آرڈرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے

،

ترقیاں سروس رولز 2014 کے تحت دی جائیں گی، رولز کے تحت ای ایس ٹی سائنس پر 60 فیصد اور ای ایس ٹی آرٹس کیلئے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سنیارٹی کی بنیاد پر 60 فیصد کوٹہ آرٹس اور 40 فیصد سائنس ٹیچرز کیلئے مختص ہوگا۔

پنجاب بھر کے پرائمری اور کمپیوٹر اساتذہ کے لئے اچھی خبر آگئی،انٹر ڈسٹرکٹ تبادلہ کرانے والے ہزاروں اساتذہ کے تبادلوں آرڈرز جاری کردئیے گئے جبکہ آئی ٹی ٹیچرز کو 750 روپے کمپیوٹر الاؤنس ملے گا۔

سکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ ترقیوں کے آرڈرز پر اپوائنٹڈ کی جگہ پروموشن آرڈرز کا لفظ استعمال کیا جائے گا، لیٹر پر اپوائنٹڈ آرڈز جاری ہونے سے ترقی پانے والے اساتذہ کو تنخواہوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب بھر کے ہزاروں کمپیوٹر ٹیچرز کی بھی سنی گئی، آئی ٹی ٹیچرز کو 750 روپے کمپیوٹر الاؤنس ملے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز سے کمپیوٹر ٹیچرز اور آئی ٹی انچارج کی تفصیلات مانگ لیں۔

سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو سکولوں میں موجود آئی ٹی ٹیچرز کی اسامیوں کی تعداد فراہم کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top