Home / اہم خبریں / پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے تین پلان بنالیے
پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے تین پلان بنالیے

پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے تین پلان بنالیے

لاہور۔۔۔۔ حکومت پنجاب نے پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام کرنے کے لیے 3 پلان بنا لیے ہیں۔

نجی چینل کے مطابق پنجاب حکومت نے 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو ناکام بنانے کے لیے منصوبہ بندی کرلی اور اس حوالے سے حکومت نے تین پلان بنائے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے پلان اے کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو ان کے اضلاع میں روکا جائے گا۔ اس حوالے سے مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دی ہیں۔


پلان بی کے مطابق لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینر لگائے جائیں گے اور اس حوالے سے لاہور جلسے کے شرکاء کی ممکنہ مزاحمت روکنے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائیگی۔

جلسہ میں شرکاء کی مانیٹرنگ سیف سٹی اتھارٹی لگے کیمروں سے کی جائیگی جبکہ پلان سی کے مطابق جلسے میں شریک رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top