Home / اہم خبریں / پٹرول کے بعد ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے اضافہ
پٹرول کے بعد ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے اضافہ<br>

پٹرول کے بعد ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے اضافہ

اسلام آباد۔۔۔پیٹرولیم مصنوعات کے بعد  حکومت کی جانب سے عوام کے لیے 2021 کا ایک اور تحفہ آگیا ہے، اور ایل پی جی کی قیمت میں ایک ریکارڈ اضافہ کیا گیاہے، جس کے تحت فی کلو ایل پی جی 15 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو کے جگہ 147 فی کلو ہوگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1553 کی جگہ 1733 میں دستیاب ہوگا، جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 692 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 79 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 457 ڈالر سے بڑھ کر 536 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

 چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایل پی جی پر لیوی سمیت تمام ٹیکسز کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری 2021 سے خیبر سے کراچی تک گیس کی سپلائی بند کر دیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top