Home / اہم خبریں / پچاس سال بعد تاریخی واقعہ ،امریکہ کے بعد ایک اورملک نے چاند پر اپنا پرچم لگادیا
پچاس سال بعد تاریخی واقعہ ،امریکہ کے بعد ایک اورملک نے چاند پر اپنا پرچم لگادیا

پچاس سال بعد تاریخی واقعہ ،امریکہ کے بعد ایک اورملک نے چاند پر اپنا پرچم لگادیا

بیجنگ: چین چاند پر جھنڈا لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا جب کہ اس سے قبل امریکا نے تقریباً 50 سے زائد برس قبل چاند پر پرچم لگایا تھا اور وہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔

چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا۔

یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن چینج 5 خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلیے بھیجا گیا تھا۔

جمعرات کے روز خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔ اس سے قبل بھی دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھنڈا موجود تھا تاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا جاسکا تھا۔

تاہم اب چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ چاند پر پرچم لگانے والا امریکہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 1969 میں اپولو 11 انسانی چاند مشن کے دوران وہاں جھنڈا لگایا تھا۔ 1972 تک متعدد امریکی مشنز نے چاند کی سطح پر مزید 5 جھنڈے

لگائے۔

2012 میں امریکی خلائی اداے ناسا کی جانب سے جاری سیٹلائٹ تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ پانچ جھنڈے اب بھی لگے ہوئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈے سورج کی تیز روشنی کی وجہ سے سفید ہوگئے ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top