Home / اہم خبریں / پیپلزپارٹی سی ای سی کا اجلاس،اراکین کی اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت،لانگ مارچ بھی نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا
پیپلزپارٹی سی ای سی کا اجلاس،اراکین کی اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت،لانگ مارچ بھی نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا

پیپلزپارٹی سی ای سی کا اجلاس،اراکین کی اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت،لانگ مارچ بھی نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا

کراچی۔۔چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء کی اکثریت نے اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کردی۔

شرکاء نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس آکر لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہیں تو استعفوں پر غور کیا جاسکتا ہے، قبل ازوقت استعفوں سے حکومت کو اٹھارہویں آئینی ترمیم اور دیگر جمہوری قوانین کو ختم کر نے کا موقع مل جائے گا۔

اجلاس میں قانونی ماہرین نے رائے دی کہ استعفے سینیٹ الیکشن میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے، استعفوں کے بعد کا لائحہ عمل بھی واضح نہیں ہے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اعلامیے میں واضح تھا کہ استعفے مناسب وقت پر دیے جائیں گے۔

چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کیلئے ہم نے ہمیشہ اپنے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھا ہے۔

پی پی ارکان نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو جھانسے میں نہیں آنا چاہیے، ہم نئی پی این اے نہیں بن سکتے، پاکستان پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتی اور واحد جماعت ہے جو مزاحمتی سیاست کے لئے تیار ہے، ہم لانگ مارچ کے لئے تیار ہیں، میاں نواز شریف کو وطن واپس آکر لانگ مارچ کا حصہ بننا چاہیے، میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استعفوں پر بات ہوسکتی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top