Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم صرف ہوائی فائرنگ میں مصروف ہے،امیرجماعت اسلامی سراج الحق
پی ڈی ایم صرف ہوائی فائرنگ میں مصروف ہے،امیرجماعت اسلامی سراج الحق

پی ڈی ایم صرف ہوائی فائرنگ میں مصروف ہے،امیرجماعت اسلامی سراج الحق

کراچی:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم صرف ہوائی فائرنگ میں مصروف ہے، عملی طور پر ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ سراج الحق نے حکومت اور پی ڈی ایم اتحاد کو ناکام چہرے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کو چھوڑا تو سمجھیں گے کہ ان کے قائدین واقعی سنجیدہ ہیں۔ اگر استعفے نہیں دیں گے تو عوام ہوائی فائرنگ سمجھیں گے۔

انہوں نے 25 دسمبر کو گوجرانوالہ سے پنجاب میں تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ہم اس نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا ایجنڈا نظام نہیں، کچھ افراد اور نیب کی تبدیلی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں غربت ناچ رہی ہے اور نوجوان بے روزگار ہیں۔ اس وقت میں سیاسی انارکی اور عدم برداشت ہے۔ موجودہ حکومت کے تمام اعلانات اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی نے 950 دنوں میں اپنے منشور پر بھی عمل نہیں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے اسلامی ریاست کے نام پر ملک کو بھی بدنام کیا اور معیشت کو بھی درست نہیں کر سکے۔ پاکستانی کرنسی کاغذ کا ٹکڑا بن چکی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top