Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم کا احتجاج فائنل راونڈ میں داخل،پہلے لیگی ایم این اے کا استعفیٰ آگیا
پی ڈی ایم کا احتجاج فائنل راونڈ میں داخل،پہلے لیگی ایم این اے کا استعفیٰ آگیا

پی ڈی ایم کا احتجاج فائنل راونڈ میں داخل،پہلے لیگی ایم این اے کا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد۔۔۔۔اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم حکومت کے خلاف متحرک ہے اور اسمبلیوں سے استعفیٰ کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ استفعے آخری آپشن ہیں اور لانگ مارچ میں دیئے جائیں گے

استعفوں کا فائنل فیصلہ نہ ہونے کے باوجود ن لیگی اراکین اسمبلی نے استعفے دینا شروع کر دیئے ہیں،

ن لیگی رکن اسمبلی چودھری حامد حمید کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا گیا جو کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے کہ چودھری حامد حمید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے لئے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمع کرا دیا ہے.

این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی چوھدری حامد حمید کی جانب سے تحریری استعفیٰ میں موجودہ حکومت پر الزام لگائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس نااہل اور نالائق وزیراعظم کو اب گھر جانا چاہئے،

حالات کے پیش نظر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دیتا ہوں،میرا جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے.

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top