Home / اہم خبریں / چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل کورونا کے باعث انتقال کرگئے
چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل کورونا کے باعث  انتقال کرگئے

چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل کورونا کے باعث انتقال کرگئے

اسلا م آباد۔۔۔چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل انتقال کرگئے،خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال کورونا کے باعث ہوا۔

معروف افضل گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی کے ملٹری اسپتال میں زیرعلاج تھے لیکن جانبر نا ہوسکے۔

معروف افضل گریڈ22کے ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے اور ان کا تعلق آزادکشمیر سے تھا۔

معروف افضل سیکرٹری کابینہ اور چئیرمین سی ڈی اے سمیت اہم عہدوں پر فائز رہے تاہم ان دنوں وہ چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top