Home / اہم خبریں / کرک میں مندر جلانے کا واقعہ،چیف جسٹس کا نوٹس،جے یو آئی رہنما سمیت 24 گرفتار
کرک میں مندر جلانے کا واقعہ،چیف جسٹس کا نوٹس،جے یو آئی رہنما سمیت 24 گرفتار<br>

کرک میں مندر جلانے کا واقعہ،چیف جسٹس کا نوٹس،جے یو آئی رہنما سمیت 24 گرفتار

اسلام آباد۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں مندر جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ملوث جے یو آئی رہنما سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم شریف کو حراست میں لے لیا گیا

، ایس پی انویسٹی گیشن ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی رہنما رحمت سلام خٹک کو بھی گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس اپی انویسٹی گیشن کے مطابق مرکزی ملزم شریف ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

واضح رہے چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر کو آگ لگانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ طلب کی۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری ، آئی جی کے پی اور ایک رکنی اقلیتی حقوق کمیشن کو متاثرہ مندر کے دورے کا حکم بھی دیا تھا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top