Home / اہم خبریں / کورونا سے پاکستان میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات
کورونا سے پاکستان میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات<br>

کورونا سے پاکستان میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت جاری ہے ۔ملک مین کورونا سے ایک دن میں 105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 4 لاکھ سے زائد افراداس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 028 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 61 لاکھ 36 ہزار 799 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 731 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، اسلام آباد میں 35 ہزار 203، بلوچستان میں 17 ہزار 796، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top