Home / اہم خبریں / کورونا کی دوسری لہر میں شدت،پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ اموات
کورونا کی دوسری لہر میں شدت،پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ اموات

کورونا کی دوسری لہر میں شدت،پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ اموات

اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے،پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 89 اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ عرصے میں سب سے زیادہ ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی)میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر گزشتہ لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے۔اس سے ہماری معیشت ، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری لہر نے انفرادی اور اجتماعی طور پر ہماری زندگیوں کو متاثر کیا۔پہلی لہر کے دوران سائنسی انداز اور طریقوں سے کورونا وائرس کی پہلی لہر پر قابو پانے میں مدد ملی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم این سی او سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کورونا ایس او پیز پر عمل کی درخواست کرتے ہیں۔باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں ، بھیڑ والی جگہوں سے گریز کریں ، ہاتھ دھوئیں اور معاشرتی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے تمام محکموں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عملہ اور دفاتر میں ایس او پیز کو یقینی بنائیں۔اگر ہم ان ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو جس طرح سے ہم نے پہلی لہر پر قابو پایا تھا ایسے ہی ہم دوسری لہر کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے

کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 78، بلوچستان میں 17 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اطلاعات آرہی تھیں کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں 31ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا عمل رواں سال کے اختتام پر شروع ہوگا تاہم صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق فی الحال پنجاب کے پسماندہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top