Home / اہم خبریں / کورونا کے وار شدت اختیار کرگئے,24 گھنٹوں میں 73 افراد جان کی بازی ہار گئے
کورونا کے وار شدت اختیار کرگئے,24 گھنٹوں میں 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے وار شدت اختیار کرگئے,24 گھنٹوں میں 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد…ملک میں ایک بار کورونا کے وار شدت اختیار کرگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 757، بلوچستان میں 17 ہزار 771، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793، اسلام آباد میں 35 ہزار 45 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 کیسز رپورٹ ہوئے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top