Home / اہم خبریں / ہمارے استعفے حکومت کیلئے ایٹم بم ثابت ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری
ہمارے استعفے حکومت کیلئے ایٹم بم ثابت ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمارے استعفے حکومت کیلئے ایٹم بم ثابت ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری

ہمارے استعفے حکومت کیلئے ایٹم بم ثابت ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری

لاہور…..پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک سارے اراکین اپنے استعفے جمع کرا دیں گے۔ ہمارے استعفے ایٹم بم ثابت ہوں گے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں لیکن وزیراعظم صرف فیس بک اور ٹویٹر پر ہی خوش رہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی جدوجہد حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے پہلے دن سے ہی حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انھیں جیل میں ڈال دیا گیا۔ قائد حزب اختلاف کو جیل میں رکھنا جمہوریت کیخلاف ہے۔ مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر ملک نہیں چلتے۔ جلسے سے پہلے کہا تھا شہباز شریف سے بھی تعزیت کرنے جاؤں گا۔ یہ حکومت اتنی گری ہوئی ہے جس نے شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر بھی سیاست کی۔

بلاول نے کہا کہ جب وزیراعظم اور سپیکر کٹھ پتلی ہوں تو پھر کہاں ڈائیلاگ ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی تو اپوزیشن ارکان کو بات نہیں کرنے نہیں دیتے۔ چینی، آٹا، پٹرول اور گیس بحران پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوتی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top