Home / اہم خبریں / ہمسایہ اسلامی ملک کے مدرسے میں ختم قرآن کی محفل پر بم دھماکہ ، 15 افراد جاں بحق
ہمسایہ اسلامی ملک  کے مدرسے میں ختم قرآن کی محفل پر بم دھماکہ ، 15 افراد جاں بحق

ہمسایہ اسلامی ملک کے مدرسے میں ختم قرآن کی محفل پر بم دھماکہ ، 15 افراد جاں بحق

کابل۔۔ افغان صوبے غزنی میں ختم قران کی محفل پر ہونے والے بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بم ایک رکشے میں نصب کیا گیا تھا جو ایک عمارت کے باہر پھٹ گیا ۔ عمارت میں مدرسے کے بچے ختم قرآن میں شریک تھے۔

افغان حکام کے مطابق مرنے والوں میں اکثر بچے شامل ہیں۔ ابھی تک کسی نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top