Home / اہم خبریں / 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات،2500 نئے کیس
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات،2500 نئے کیس

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات،2500 نئے کیس

اسلام آباد۔۔۔ملک میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 90 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 71 اموات بھی ہوئیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار80 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 4 لاکھ 48522 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 851 ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح6.3 رہی جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7993 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 591مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جن کی تعداد 39 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر سندھ میں 15، کے پی 13، اسلام آباد 3 اور کشمیر میں ایک ہلاکت ہوئی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top