Home / اہم خبریں / ، پرائمری سکولز کے اندر یکساں نصاب لاگو ہوگا، اگلے ماہ سے سکولوں میں بچوں کو لانے کیلئے بڑی مہم چلانے جارہے ہیں،مراد راس کی اہم پریس کانفرنس
، پرائمری سکولز کے اندر یکساں نصاب لاگو ہوگا، اگلے ماہ سے سکولوں میں بچوں کو لانے کیلئے بڑی مہم چلانے جارہے ہیں،مراد راس کی اہم پریس کانفرنس

، پرائمری سکولز کے اندر یکساں نصاب لاگو ہوگا، اگلے ماہ سے سکولوں میں بچوں کو لانے کیلئے بڑی مہم چلانے جارہے ہیں،مراد راس کی اہم پریس کانفرنس

لاہور۔۔وزیر تعلیم برائے سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ بچے امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں ہونگے، پرائمری سکولز کے اندر یکساں نصاب لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے دوبارہ بچوں کو سکولوں میں لانے کی مہم چلانے جارہے ہیں جبکہ مارچ میں انصاف اکیڈمیز کا منصوبہ بھی لارہے ہیں۔

 ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں کے طلباء کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں بصورت دیگر حکومت کیلئے تعلیمی ادارے کھلے رکھنا مشکل ہوگا۔والدین نزلہ زکام کی صورت میں بچوں کو سکول مت بھیجیں۔ 

مراد راس نے مزید کہا کہ سکولوں میں ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ طلباء سکولوں میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھیں۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے۔ اگر ہم ایس اوپیز پرعمل نہیں کریں گے تو حکومت کیلئے تعلیمی ادارے کھلے رکھنا مشکل ہوگا۔  

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top