Home / اہم خبریں / احتجاج نے مالکان کوسبق سکھادیا،اسلام آباد کے کینولی کیفے نے ہوٹل کا لوگو اردو میں تبدیل کردیا
احتجاج نے مالکان کوسبق سکھادیا،اسلام آباد کے کینولی کیفے نے ہوٹل کا لوگو اردو میں تبدیل کردیا

احتجاج نے مالکان کوسبق سکھادیا،اسلام آباد کے کینولی کیفے نے ہوٹل کا لوگو اردو میں تبدیل کردیا

سوشل میڈیا ہاٹ ایشو کا ڈراپ سین ہوگیا اور ” کینولی کیفے ” نے اپنے مونوگرام کو اردو میں تبدیل کرکے قومی زبان کی اہمیت کو تسلیم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسلام آباد کے ایک نجی کیفے کی مالکن صرف ٹھیک طریقے سے انگریزی نہ بول پانے کی وجہ سے کیفے کے مینجر کو شدید تضحیک کا نشانہ بنارہی تھی۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی یہ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا کا ہاٹ ایشو بن گیا جس میں عام عوام کے علاوہ سلیبریٹیرز اور کھلاڑی بھی شامل ہوگئے، سوشل میڈیا سے نکل کر یہ احتجاج کیفے کے سامنے پہنچ گیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ہوٹل کے سامنے اردو اور پنجابی کا مشاعرہ منعقد کروایا گیا۔

تاہم شدید ردعمل کے بعد کینولی کیفے کی انتظامیہ نے لوگوپر اپنے نام کو جو پہلے انگریزی میں تھا اردو میں تبدیل کردیا ہے جس سے یہ پیغام دیئے جانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیفے انتظامیہ قومی زبان کے بجائےانگریزی زبان کو دی جانے والی حد درجہ اہمیت پر نادم ہے اور قومی زبان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے لوگو کو اردو میں تبدیل کررہی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top