Home / اہم خبریں / احتساب عدالت ،شہبازشریف کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن)کے دورہنما آپس میں لڑپڑے،شہبازشریف نے بیچ بچاو کروایا
احتساب عدالت ،شہبازشریف کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن)کے دورہنما آپس میں لڑپڑے،شہبازشریف نے بیچ بچاو کروایا

احتساب عدالت ،شہبازشریف کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن)کے دورہنما آپس میں لڑپڑے،شہبازشریف نے بیچ بچاو کروایا

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، دوران شہبازشریف سمیت لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، اس دوران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا اور خواجہ احمد حسان نے کمرہ عدالت میں شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا، تاہم شہباز شریف نے سیٹ سے اٹھ کر دونوں کے درمیان بچ بچاؤ کروایا۔

خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق لاہور جلسے سے متعلق شہباز شریف کو بریفنگ دے رہے تھے، میرے خلاف غلط باتیں شہباز شریف کو خواجہ سعد رفیق نے بتائی۔
دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف کی استدعا ہر سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی، شبہازشریف نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میرے وکیل بیمار ہیں، انہوں نے آج سپریم کورٹ بھی پیش ہونا تھا لیکن وہ بیماری کے باعث وہاں بھی پیش نہیں ہوئے، عدالت سے بڑے ادب سے گزارش کر رہا ہوں کہ آج سماعت نہ کی جائے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top