Home / اہم خبریں / اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف وکیل نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف وکیل نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف وکیل نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف وکیل نعیم بخاری کو بطوری چیئرمین پی ٹی وی کام سے روک دیا۔

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزارت اطلاعات کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ حکومت نے عمر کی حد میں نرمی کی؟ جس پر وزارت اطلاعات نے جواب دیا کہ جی سر، عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے۔

نمائندہ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ایک سمری 13 اور دوسری 26 نومبر کو بھیجی گئی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے خود ہی نعیم بخاری کا چیئرمین پی ٹی وی تقرر کر کے سمری کابینہ کو بھجوا دی، وزارت اطلاعات چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مجاز نہیں ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top