Home / اہم خبریں / اقتدار کی کرسی پر بیٹھا شخص تنقید کے ڈر سے یہاں نہیں آرہا،وزیراعظم کو کوئٹہ آنا پڑے گا،مریم نواز کا ہزارہ برادری کے دھرنا سے خطاب
اقتدار کی کرسی پر بیٹھا شخص تنقید کے ڈر سے یہاں نہیں آرہا،وزیراعظم کو کوئٹہ آنا پڑے گا،مریم نواز کا ہزارہ برادری کے دھرنا سے خطاب

اقتدار کی کرسی پر بیٹھا شخص تنقید کے ڈر سے یہاں نہیں آرہا،وزیراعظم کو کوئٹہ آنا پڑے گا،مریم نواز کا ہزارہ برادری کے دھرنا سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں، یہ لوگ بھی ریاست کے شہری ان کو تحفظ دیا جائے۔ لوگوں کے غم میں شریک ہونا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے

دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آپ کے پیارے آپ سے چھینے گئے، آپ پر جو قیامت ٹوٹی اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں،  پانچ دن سے دیکھ رہے ہیں،آپ کی تکلیف کااحساس ہے، جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا کہ بےحسی، ناکامی کوآپ سیاست کہہ کر ٹال دیں یہ ہونے نہیں دیں گے،  آپ کو یہاں آنا پڑے گا، یہ آپ سے کوئی بڑی چیز نہیں مانگ رہے، آپ تنقید کے ڈر سے نہیں آرہے،کوئی بات نہیں تھوڑی تنقید سن لیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کا فرض ہے ان کے غم میں شریک ہوں، ان کا دکھ بانٹیں، اقتدارکی کرسی پربیٹھےشخص کی بےحسی پربےحدافسوس ہے، میں حکومت میں نہیں آپ کیلئے سوائے آواز اٹھانے کے کچھ نہیں کرسکتی، میں ایک ماں ہوں، بیٹی ہوں مجھے آپ کی تکلیف کا احساس ہے۔

مریم نے کہا کہ میں عمران خان سے کہتی ہوں آپ باپ ہیں، بہنوں کے بھائی ہیں، حکمران یہاں نہیں آتاتوقوم اسےکرسی پربیٹھنےکی اجازت نہیں دےگی، ہم سے جو ہوسکے گا، ضرور کریں گے، کہتےہیں ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے،اس ماں نےحق ادانہیں کیا،آپ ذمہ داری میں ناکام ہیں، یہ حادثہ پھر سے پیش آگیا ہے،آپ چل کر آئیں ، ان کی داد رسی کریں، عمران خان سے کہنا چاہتی ہوں یہ لاشیں رکھ کر آپ کے منتظر ہیں،کیا ان لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےاپناحق اداکرے،آپ کےزخموں پر مرہم رکھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں مسلح افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا جن کے لواحقین نے وزیراعظم کے پہنچنے تک لاشوں کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top