Home / اہم خبریں / اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مریم نواز
اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مریم نواز

اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے، اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا،  اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے

مریم نواز نے ایک خبر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top