Home / اہم خبریں / انگریزی نہ آنے پر اپنے ہی ریسٹورنٹ کے منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل،،شوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد خواتین نے معافی مانگ لی
انگریزی نہ آنے پر اپنے ہی ریسٹورنٹ کے منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل،،شوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد خواتین نے معافی مانگ لی

انگریزی نہ آنے پر اپنے ہی ریسٹورنٹ کے منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل،،شوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد خواتین نے معافی مانگ لی

لاہور: انگریزی نہ آنے پر اپنے منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا خواتین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریزی نہ آنے پر اپنے منیجر کا تمسخر اڑانے والی خواتین کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو مذکورہ خواتین نے معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کا مالک بتاتی ہیں وہ اس ریسٹورنٹ کے منیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور تمسخر اڑاتے ہوئے ہنستی بھی ہیں۔

دونوں خواتین اپنے منیجر کے ساتھ چند سوال انگریزی میں پوچھتی ہیں کہ آپ کو ہمارے ساتھ کام کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا ہے تو وہ جواب دیتا ہے کہ 9 برس۔

اسکے بعد وہ سوال کرتی ہیں کہ انگلش کتنے عرصہ میں سیکھی تو وہ بتاتا ہے کہ ایک سال اور چھے ماہ میں۔اس کے بعد خاتون اگلا سوال کرتی ہے کہ اپنا تعارف انگریزی میں کرادیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top