Home / اہم خبریں / اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروائیں،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب کے 4 لاکھ اساتذہ کو نئی پریشانی میں ڈال دیا
اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروائیں،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب کے 4 لاکھ اساتذہ کو نئی پریشانی میں ڈال دیا<br>

اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروائیں،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنجاب کے 4 لاکھ اساتذہ کو نئی پریشانی میں ڈال دیا

لاہور۔۔۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی اساتذہ کی پروفائل آن لائن کر نےکی انوکھی منطق سامنے آگئی،اساتذہ کو اب اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا،سکول ایجوکیشن نے 4 لاکھ اساتذہ کو نئی پریشانی میں ڈال دیا۔

Please Subscribe Our Youtube Channel for More Updates۔مزید اپڈیٹس کیلئے ہمارا یوٹیوب چینل سبکرائب کریں

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو نئی مشکل میں ڈال دیا،اساتذہ کو اب اپنی ساری سروس کا ریکارڈ جمع کروانا ہوگا،30 سے 40 سال سروس والے اساتذہ کو اے سی آرز جمع کروانا ہوں گی، اے سی آرز جمع نہ کروانے والے اساتذہ  کےخلاف کارروائی ہوگی،اساتذہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ مطابق مختلف اضلاع میں کئی افسران ریٹائر اور کچھ وفات پاچکے ہیں۔پرانی اے سی آرز جمع کروانا ممکن نہیں،اساتذہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ صرف 3 سال کی اے سی آرز سے کام چلایا جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے اساتذہ کے لئےآن لائن ریٹائرمنٹ ایپ کا آغاز کردیا،ایپ سے اساتذہ و ملازمین گھر بیٹھے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے۔ ہر ریٹائر ہونیوالے استادکو 6 ماہ قبل موبائل فون پر ریٹائرمنٹ آن لائن اپلائی کرنے کا پیغام موصول ہوجائے گا۔ اساتذہ کی جانب سے اپنی تقرری و جوائننگ لیٹر اور میٹرک کی سند اَپ لوڈ کرنے پر ریٹائرمنٹ کی درخواست جمع ہوجائے گی۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نوٹی فکیشن کے لئےکلرکوں اور آفیسرز کی منتیں اور مختلف دفاتر کےچکرلگانے پڑتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کے لئےآن لائن ریٹائرمنٹ کا نظام متعارف کروانے پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کے شکرگزار ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top