Home / اہم خبریں / ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان
ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان

ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان

ساہیوال۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے ڈاکو مل کر انہیں بلیک میل کر رہے ہیں،ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے، یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کے لیے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔

ساہیوال میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو فیل ہی ہونا تھا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ لاہور میں بڑا محل گرتے دیکھا، لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کے ساتھ سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی کھڑی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہاں ہے تبدیلی؟ یہ ہے تبدیلی، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی،کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top