Home / اہم خبریں / ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، مریم نواز کی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شرکاء سے میتیں دفنانے کی اپیل
ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، مریم نواز کی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شرکاء سے میتیں دفنانے کی اپیل

ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، مریم نواز کی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شرکاء سے میتیں دفنانے کی اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شرکاء سے میتیں دفنانے کی اپیل کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں۔ ﷲ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔ آمین۔ دعاگو، آپ کی بیٹی، بہن۔ مریم نواز۔

انہوں نے کہا کہ میری دکھی ماؤں، بہنو! اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں۔پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے ۔میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top