Home / اہم خبریں / ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر،سکول انفارمیشن سسٹم کو اوپن کر دیا گیا
ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونے والے  اساتذہ کیلئے اچھی خبر،سکول انفارمیشن سسٹم کو اوپن کر دیا گیا

ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر،سکول انفارمیشن سسٹم کو اوپن کر دیا گیا

لاہور۔۔۔۔ اساتذہ کیلئے اچھی خبر آگئی، سکول انفارمیشن سسٹم کو پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کی ایڈجسٹمینٹ کیلئے کھول دیا گیا، ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونے والے سینکڑوں اساتذہ سیس اوپن ہونے سے اپنی ایڈجسٹمنٹ کراسکیں گے۔


تفصیلات کے مطابق سیس کو ایجوکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ترقی پانے والے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے اوپن کیا گیا ہے، ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں سیٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ اپلائی ہی نہیں کرسکے تھے، ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے اب سسٹم میں خالی سیٹیں اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، پروموشن پانے والے میونسپل اور جنرل کیڈر اساتذہ کو ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔


ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق اساتذہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول خزانہ گیٹ میں اپنے کوائف سمیت حاضر ہوں گے، میونسپل کیڈر اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے جنرل کیڈر اساتذہ کو سی ڈی جی سکولوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top