Home / Uncategorized / بابر اعظم پر لگائے گئے خاتون کے الزامات کا ڈراپ سین،کسی کے بہکانے پر درخواست دی تھی،حامزہ مختار کا ویڈیو بیان آگیا
بابر اعظم پر لگائے گئے خاتون کے الزامات کا ڈراپ سین،کسی کے بہکانے پر درخواست دی تھی،حامزہ مختار کا ویڈیو بیان آگیا

بابر اعظم پر لگائے گئے خاتون کے الزامات کا ڈراپ سین،کسی کے بہکانے پر درخواست دی تھی،حامزہ مختار کا ویڈیو بیان آگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون حامزہ مختار کے لگائے جانے والے الزامات کا ڈراپ سین ہوگیا۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون حامزہ مختار کا بیان حلفی اور ویڈیو منظرعام پر آگئ، بیان حلفی میں خاتون نے اقرار کیا کہ کسی کے بہکانے پر درخواست دی تھی۔

خاتون نے بیان حلفی میں کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں کے بہکانے پر تھانے میں درخواست دی تھی، میں بابر اعظم کے خلاف اپنی درخواست واپس لیتی ہوں، میری درخواست بدنیتی پر مبنی تھی۔

ویڈیو بیان میں حامزہ مختار نے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے کیس واپس لے رہی ہوں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے خلاف خاتون حامزہ مختار کے ہراساں کرنے کے الزام پر عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top