Home / اہم خبریں / بلوچستان: مچھ میں نامعلوم افراد نے گیارہ کان کن مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کردیا،وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کا اظہار افسوس
بلوچستان: مچھ میں نامعلوم افراد نے گیارہ کان کن مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کردیا،وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

بلوچستان: مچھ میں نامعلوم افراد نے گیارہ کان کن مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کردیا،وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے 11 کان کنوں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ  کے علاقے گشتری میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد مسلح افراد نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ، اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے میں کم از کم 11 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں، لاشوں کو مچھ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہیں جن کا علاج جاری ہے، کان کنوں کی میتیں مچھ سے لانے کے لئے ایمبولینسیں کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے۔ ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top