Home / اہم خبریں / بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکہ
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکہ

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکہ

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکاہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا جس کی شدت نہایت کم تھی۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا عبدالکلام روڈ پر ہوا جہاں اسرائیلی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق انہیں دھماکے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 45 منٹ پر ملی۔ موقع پر موجود تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ دھماکا بھارت اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 29 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوا۔ 1992 میں اسرائیل اور بھارت کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

اسرائیلی حکام نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top