Home / اہم خبریں / ترک صدر کا وٹس ایپ ترک کرکے نئی موبائل اپلیکیشن استعمال کرنے کا اعلان
ترک صدر کا وٹس ایپ ترک کرکے نئی موبائل اپلیکیشن استعمال کرنے کا اعلان<br>

ترک صدر کا وٹس ایپ ترک کرکے نئی موبائل اپلیکیشن استعمال کرنے کا اعلان

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے واٹس ایپ کے استعمال کو ترک کر کے نئی موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا  کے مطابق رجب طیب اردوان نے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر ترک ماہرین کی تیار کردہ موبائل ایپلیکیشن بِپ BiP اور ٹیلی گرام استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

ترک صدر کی ٹیم نے ان دونوں پلیٹ فارمز پر آفیشل چینلز بھی بنائے جن کا لنک صارفین سے شیئر کیا گیا ہے، وہ چاہیں تو لنک پر کلک کر کے اس گروپ (چینل) کا حصہ بن سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے ترکی میں تیار کی جانب سے والی ایپ BiP کو ترجیح بنیاد پر استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیلی گرام بھی استعمال کررہے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق اردوان نے واٹس ایپ کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک ماہرین نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیغام رسانی اور آڈیو ویڈیو کالنگ کی ایپلیکیشن دو روز قبل متعارف کرائی ہے، جس کو لوگ بہت زیادہ پسند بھی کررہے ہیں اور اسے واٹس ایپ کا متبادل قرار دے رہے ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top