Home / اہم خبریں / جسٹس(ر)عظمت سعید نے والیم10 پڑھ رکھا ہے براڈ شیٹ کمیٹی کا چیئرمین انہیں نا لگائیں تو کیا قیوم ملک کو لگادیں؟ شیخ رشید
جسٹس(ر)عظمت سعید نے والیم10 پڑھ رکھا ہے براڈ شیٹ کمیٹی کا چیئرمین انہیں نا لگائیں تو کیا قیوم ملک کو لگادیں؟ شیخ رشید

جسٹس(ر)عظمت سعید نے والیم10 پڑھ رکھا ہے براڈ شیٹ کمیٹی کا چیئرمین انہیں نا لگائیں تو کیا قیوم ملک کو لگادیں؟ شیخ رشید

کراچی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ پناما ٹو بننے جا رہا ہے، مریم نواز بولنے سے پہلے پڑھ لیا کریں، براڈ شیٹ کمیٹی کا چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت کو نہ لگائیں تو کیا قیوم ملک کو لگائیں، شیخ عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھ رکھا ہے۔

Please Subscribe Our Youtube Channel for More Updates۔مزید اپڈیٹس کیلئے ہمارا یوٹیوب چینل سبکرائب کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ سے جو نکلے گا ان کو لپیٹ میں لے گا، پہلے بھی کہا تھا یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، استعفے دیئے گئے نہ ہی سینیٹ انتخابات سے باہر ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں جو حشر ان کا ہوا دیکھنے کے قابل تھا، جو مرضی کرلیں آپ کو اقتدار نہیں ملے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر (ن) لیگ ترمیم لائی، فضل الرحمان نے حمایت کی، گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنیوالے کیسے مزار قائد پر بول سکتے ہیں، عمران خان نے جتنا کشمیر کا کیس لڑا، کسی اور نے نہیں لڑا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے ہی کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں، سیاست اپنی جگہ مگر کراچی کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے، معیشت بہتری کی جانب ہے، یہ نہیں چاہتے ہم ترقی کریں، عالمی طاقتیں سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف جب جا رہے تھے میں نے ان کے حق میں ووٹ دیا تھا، عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اوپن سماعت کا کہا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top