Home / اہم خبریں / جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

کراچی:جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث روف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے، اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top