Home / اہم خبریں / جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کا امکان
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کا امکان

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کا امکان

لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بابراعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچائو کا شکارہوگئے تھے، آل راؤنڈرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کا خلا پر کرنے کے لیے زاہد محمود مضبوط امیدوارہیں، اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی۔

صہیب مقصود، شرجیل خان، ذیشان ملک اوراعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکراسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راؤنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top