Home / اہم خبریں / حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو انھیں کبھی نہیں ملے گا،وزیراعظم عمران خان
حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو انھیں کبھی نہیں ملے گا،وزیراعظم عمران خان

حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو انھیں کبھی نہیں ملے گا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو ہر فورم پر جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترجمانوں کو اپوزیشن رہنماؤں کے کریشن کیسز اجاگر کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی وبا کے خطرات، اس کے تدارک اور ملک کی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، احتساب کاعمل جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ حکومت کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی ڈی ایم نے وبا کے دوران عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی۔ اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو انھیں کبھی نہیں ملے گا۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا۔ تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں۔ نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے پر توجہ ہوگی۔

انہوں نے اس موقع پر ترجمانوں کو اپوزیشن رہنماؤں کے کریشن کیسز اجاگر کرنے کا ٹاسک بھی دیا اور کہا کہ اپوزیشن کا احتساب شروع ہوا تو سب اکٹھے ہو گئے۔ ماضی کی حکومتیں قومی خزانے کو لوٹتی رہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top