Home / اہم خبریں / خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان
خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ثقافت ومحنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی منظوری کے بعد محمد عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عثمان نے معروف چارلی چپلن کا کردار دوبارہ زندہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمت کی پیش کش پشاور چارلی چپلن کے لئے ایک تحفہ ہے،ملازمت کے بعد محمد عثمان اپنے فن پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان نے بتایا تھا کہ بچپن سے ہی چارلی چپلن کی ویڈیوز دیکھتا تھا اور مجھے شوق تھا کہ میں بھی پاکستانی چارلی چپلن بن جاؤں اور لوگوں ہنساؤں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میری زندگی کے بارے میں لوگ پوچھیں تو میری زندگی بہت عجیب ہے لوگ اگر سنیں میرے بارے میں تو رونے لگیں گے۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ جب گھر سے نکلتا ہوں ناں تو اپنی اس زندگی کو میں دروازہ بند کر کے نکل جاتا ہوں اور لوگوں کو ہنسانے میں لگ جاتا ہوں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top