Home / اہم خبریں / دوحکومتی ترجمانوں میں تلخی،شبلی فرازنے شہبازگل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا
دوحکومتی ترجمانوں میں تلخی،شبلی فرازنے شہبازگل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا

دوحکومتی ترجمانوں میں تلخی،شبلی فرازنے شہبازگل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا

اسلام آباد۔۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اوروزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل میں تلخ جملوں اور تکرار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد شبلی فراز نے صحافیوں سے غیررسمی بات کرنے پر شہباز گل پر برہمی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں بدھ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔ اجلاس کے بعد باہر نکلتے ہوئے شہباز گل نے صحافیوں سے بات چیت کرنا شروع کردی۔ تاہم اجلاس سے متعلق تفصیلات کے لیے شبلی فراز کو پریس کانفرنس کرنا تھی۔

اس موقع پر شبلی فراز نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ آپ یہ کیا کررہے ہیں۔ شہبازگل نے شبلی فراز کو بتایا کہ صحافیوں کو معیشت سے متعلق ٹکرز دے رہا ہوں۔ شبلی فراز نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں اور یہ طے شدہ ہے۔

شبلی فراز نے شہباز گل کو پیش کش بھی کی کہ اگر صحافیوں سے بات ہی کرنی ہے تو پریس کانفرنس میں چلیں،وہاں پر یہ باتیں کریں۔اس پر شہباز گل نے کہا کہ صحافیوں کو قرض سے متعلق اعدادوشمار بتارہا تھا۔

تاہم شبلی فراز نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے شہباز گل کو کہا کہ آئندہ ایسا نہ کرئیےگا،یہ صرف میرا کام ہے،آپ ایسا نہیں کرسکتے،صرف پریس کانفرنس میں آسکتے ہیں۔ صحافیوں نے بتایا کہ شہباز گل سے بات کرتےہوئے شبلی فراز کا لہجہ سخت تھا اور انداز میں شدید برہمی تھی

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top