Home / اہم خبریں / دینی مدارس کے بچوں کے پی ڈی ایم جلسوں میں شرکت روکنے کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ،وزیرداخلہ کو کاروائی کیلئے ٹاسک سونپ دیا
دینی مدارس کے بچوں کے پی ڈی ایم جلسوں میں شرکت روکنے کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ،وزیرداخلہ کو کاروائی کیلئے ٹاسک سونپ دیا<br>

دینی مدارس کے بچوں کے پی ڈی ایم جلسوں میں شرکت روکنے کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ،وزیرداخلہ کو کاروائی کیلئے ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج روکنے کے لیے مشاورت مکمل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کل علماء کرام سے اہم ملاقات کریں گے اور علماء کو حکومتی پالیسی پراعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب کی آڑ میں سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top