Home / اہم خبریں / راولپنڈی کی عدالت نے طالبہ کے اغوا اور فحش ویڈیو بنانے والے میاں بیوی کو پھانسی اورعمرقید کی سزا سنادی
راولپنڈی کی عدالت نے طالبہ کے اغوا اور فحش ویڈیو بنانے والے میاں بیوی کو پھانسی اورعمرقید کی سزا سنادی

راولپنڈی کی عدالت نے طالبہ کے اغوا اور فحش ویڈیو بنانے والے میاں بیوی کو پھانسی اورعمرقید کی سزا سنادی

راولپنڈی: عدالت نے ایم ایس سی طالبہ کے اغوا، ریپ اور پورن وڈیوز بنانے کے مشہور کیس میں ملوث میاں بیوی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنادیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم قاسم جہانگیر کو جبری زیادتی، پورن وڈیوز بنانے کے جرم پر سزائے موت دی، اغوا کیس میں مجرم کو عمر قید جبکہ وڈیو اپ لوڈ کرنے پر 3عدالت نے مجرم کی بیوی کرن جہانگیر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ میاں بیوی نے طالبہ کو اغوا کرکے اس کے ساتھ جبری زیادتی کرتے ہوئے اس کی پورن وڈیو بنا کر وائرل کر دی تھی۔ سال قید اور مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔

تھانہ سٹی نے 5 اگست 2019 کو مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔قاسم جہانگیر پر ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا کیس ہے۔ وہ اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top