Home / اہم خبریں / سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی بختاور بھٹوکو شادی کے موقع پر خوبصورت تحفہ دیدیا
سابق صدر آصف علی زرداری نے  اپنی صاحبزادی بختاور بھٹوکو شادی کے موقع پر خوبصورت تحفہ دیدیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی بختاور بھٹوکو شادی کے موقع پر خوبصورت تحفہ دیدیا

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گھر بلاول ہاؤس کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی رہائش گاہ والا پورشن بلاول بھٹو زرداری کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ سابق صدر کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کیلئے بھی نیا پورشن تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا کام آخری مراحل میں ہے۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ہاتھ مہندی سے سجا لئے ہیں۔ آج بختاور بھٹو زرداری کی تقریب حنا ہوگی۔ شام 7:30 بجے بلاول ہاؤس میں حنا کی رسومات شروع ہونگی۔ زرداری خاندان اور دیگر افراد تقریب میں شرکت کریں گے۔

ادھر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ مولانا آپ شادی میں شرکت کیلئے کراچی کب جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ کونسی شادی؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن سے یہ سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مدعو نہیں ہوں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top