Home / اہم خبریں / سانحہ مچھ کیخلاف ہزارہ برادری کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پر دھرنا،22سالوں سے ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے،مظاہرین
سانحہ مچھ کیخلاف ہزارہ برادری کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پر دھرنا،22سالوں سے ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے،مظاہرین

سانحہ مچھ کیخلاف ہزارہ برادری کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پر دھرنا،22سالوں سے ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے،مظاہرین

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ کیخلاف ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے۔مظاہرین لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے کارکنوں سمیت ہزارہ برادری کے نوجوانوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد دھرنے میں موجود ہے۔ احتجاجی دھرنے کے باعث مغربی بائی پاس شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

مظاہرین سانحہ مچھ میں جاں بحق 11 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سید آغا رضا نے کہا کہ ہمارے ساتھ 22سالوں سے یہ ہی ناروا سلوک جاری ہے کسی نے بھی ہمارے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں اظہار یک جہتی نہیں کیا، جب تک وزیر اعظم پاکستان دھرنے کے شرکاء کو آکر تحفظ کی یقین دہانی نہیں کرا دیتے ہم لاشوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top