Home / اہم خبریں / سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ایک اور بڑی ڈیوٹی آگئی،اساتذہ سے گھر گھر جاکر قومی خوشحالی سروے کروانے کا فیصلہ
سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ایک اور بڑی ڈیوٹی آگئی،اساتذہ سے گھر گھر جاکر قومی خوشحالی سروے کروانے کا فیصلہ<br>

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ایک اور بڑی ڈیوٹی آگئی،اساتذہ سے گھر گھر جاکر قومی خوشحالی سروے کروانے کا فیصلہ

لاہور۔۔۔حکومت کا گورنمنٹ سکولوں کے ٹیچرز  سے قومی خوشحالی سروے کرانے کا فیصلہ، تربیت یافتہ اساتذہ گھر، گھر جاکر مستحق افراد کی شناخت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی خوشحالی سروے اساتذہ سے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، آن لائن سروے کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کو ٹیب فراہم کیے جائیں گے، اساتذہ گھر گھر جاکر مستحق افراد کی شناخت کریں گے، ضلع لاہور میں ماسٹر ٹرینرز کیلئے تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے، ٹریننگ 9 جنوری تک گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹریننرز اپنی تحصیل میں ڈیٹا کلیکٹرز کو تربیت دیں گے، اساتذہ کے ذریعے سروے فروری مارچ میں کروایا جائے گا، سروے کا مقصد مستحق افراد کی شناخت کرنا ہے، تصدیق شدہ افراد ہی خدمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے، پہلے مرحلے میں 51 اساتذہ کو بطور ماسٹر ٹرینرز تربیت فراہم کی جائے گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top