Home / اہم خبریں / سرکاری سکولوں کے طلبہ کے ب فارم اپلوڈ کرنے کا معاملہ،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئی ڈیڈ لائن دے دی
سرکاری سکولوں کے طلبہ کے ب فارم اپلوڈ کرنے کا معاملہ،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئی ڈیڈ لائن دے دی<br>

سرکاری سکولوں کے طلبہ کے ب فارم اپلوڈ کرنے کا معاملہ،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئی ڈیڈ لائن دے دی

لاہور۔۔۔صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلباء کے ب فارم اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، تاحال 80 فیصد بچوں کے ب فارم کا اندراج ممکن ہوسکا، 20 فیصد طلباء کے ب فارم کا اندراج ہونا باقی ہے، محکمہ سکولز ایجوکیشن  نے تمام اتھارٹیز کو 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔

سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑطلباء کے  فارم اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں سے صرف ایک ڈسٹرکٹ سو فیصد ب فارم آپ لوڈ کرسکا۔

باقی 35 ڈسٹرکٹ میں 20 فیصد طلباء کے ب فارم کا اندراج ہونا ابھی باقی ہیں۔ڈسٹرکٹ لاہور کے 80 فیصد بچوں کے ب فارم اپ لوڈ ہوئے ہیں،ابھی تک 100 فیصد اندراج کے ساتھ ڈسٹرکٹ قصور پہلے نمبر پر ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top