Home / اہم خبریں / سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلے، صوبے کے48 ہزار سرکاری سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلے، صوبے کے48 ہزار سرکاری سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا<br>

سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کے گھپلے، صوبے کے48 ہزار سرکاری سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور۔۔سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جانے کا انکشاف، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کی آن لائن منتقلی کیلئے صوبہ بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں سے آئی بی اے این نمبر مانگ لیا، فنڈز کی منتقلی کے بعد سکول سربراہان کو فنڈز کا آن لائن حساب رکھنا لازمی ہوگا۔

سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کا بجٹ آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن نے فنڈز کی آن لائن منتقلی کیلئے 48 ہزار سرکاری سکولوں سے آئی بی اے این نمبر مانگ لیا ہے، تمام سکولوں کو 24 ڈیجٹ پر مشتمل انٹرنیشنل بنک اکاؤنٹ نمبر لازمی دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تاحال لاہور کے ایک سکول نے بھی آئی بی این نمبر فراہم نہیں کیا جبکہ لیہ اور حافظہ آباد کے 88 فیصد سکولز نے آئی بی این نمبر فراہم کردیئے، لودھراں کے 80 فیصد سکولز آئی بی این نمبر فراہم کرچکے ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں سے 17 ہزار سکولز آئی بی اے این نمبر درج کراچکے ہیں، بہاولپور، قصور اور ضلع سیالکوٹ کا ایک بھی سکول اکاؤنٹ نمبر فراہم نہیں کرسکا۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آئی بی اے این نمبر فراہم نہ کرنے والے سکولوں کو فنڈز منتقل نہیں کیے جائیں گے، سکول سربراہان کو فراہم کیے جانے والے فنڈز کا بھی مکمل آن لائن حساب رکھنا ہوگا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top